موہالی (پنجاب)،11؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملازمتوں اور کسانوں کے قرض کے معاملے پر پیر کو مرکز کی بی جے پی زیر قیادت حکومت پر حملہ بولا اور کہا کہ مودی حکومت کسانوں کو بوجھ سمجھتی ہے۔راہل نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملک کی ہر ادارے پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ایسوسی ایٹڈ جرنلس لمیٹڈ (اے جے ایل ) کی طرف ہندی اخبار ’نوجیون ‘کو پھر سے شروع کرنے کا اعلان کرنے کے بعد راہل اپنی تقریر کررہے تھے۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کانگریس صدر نے کہاکہ اہم مسئلہ روزگار اور کسانوں کا واجب الادا ہے۔ملک میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔پنجاب کی زمین پر میں کہنا چاہتا ہوں کہ چاہے 21 ویں صدی ہو یا 22 ویں صدی، یہ ملک کسانوں کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔کھانے کی حفاظت اور کسانوں کے مستقبل کی حفاظت کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، یہ سو فیصد واضح ہے۔ روزگار اور کسانوں کے لئے، ریاستوں میں کانگریس حکومتیں لیے اور جب قومی سطح پر ہماری حکومت بنے گی تب 21 صدی کی حکمت عملی کے مطابق نئے طریقے سے کام کرنا ہو گا اور ہم یہ آسانی سے کر سکتے ہیں کیونکہ ہم ہندوستان کے عوام کی آواز سنتے ہیں۔کانگریس اداروں کی حفاظت کے لئے لڑ رہی ہے اور ہم جیتیں گے۔ہم انتخابات میں بی جے پی کوہرائیں گے اور اسے اس کی جگہ دکھائیں گے۔لیکن ہمیں آگے بڑھناہوگا۔